27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:55
گلوکار ابرارالحق کی پاکستان بچاؤ ریلی
اے آر وائی - معروف گلوکاراورسماجی کارکن ابرارالحق کوئی سیاست دان تو نہیں مگر وہ بھی نوجوانوں کے ہمراہ کرپشن ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل کےلئے سڑکوں پر آگئے۔
لاہور میں ابرارالحق کی طرف سے نکالی گئی ریلی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار اور پیدل آنے والے سیکڑوں افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ ابرارالحق کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مسائل، دہشتگردی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل سے نکلنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔