29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:33
لندن: بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا مومی مجسمہ
اے آر وائی - بالی کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا مومی مجسمہ لندن کے مادم تساؤ میوزیم میں رکھ دیا گیاہے۔ چار ماہ میں ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والے کرینہ کپور کے مومی مجسمے کی تقریب رونمائی گزشتہ روز منعقد کی گئی۔
کرینہ نے اپنی والدہ ببیتا کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے اپنے مجسمے کی پردہ کشائی کی اور فنکاروں کی ماہرانہ کاوش کی بے حد تعریف کی۔