29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:57
لاس اینجلس: اداکار بیلا لگوسی کے ڈریکولا لباس کی نیلامی
اے آر وائی - ڈریکولا کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔ دسمبر میں بیورلی ہلز میں نیلامی ہو گی جسے آئکنز آف ہالی ووڈ کا نام دیا گیا ہے۔
نیلامی کی چند قابل ذکر چیزوں میں ڈریکولا کا وہ گاؤن بھی شامل ہے جو انیس سو اکتیس میں پہلی دفعہ ایکٹر بیلا لگوسی نے پہنا تھا۔ افسوس کہ اس گاؤن کو پہننے کا بہترین موقع یعنی ہالووین تو گزر جائے گا مگر پھر بھی اس کی ڈیمانڈ میں کہیں کمی نہیں نظر آئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ماسک دو ملین ڈالر میں فرخت ہو گا۔