2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:0
را ۔ ون کے سیکوئل کی ساری تیاریاں مکمل
اے آر وائی - کنگ خان اور ان کی فلم را۔ ون کے مداحوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ بہت جلد ان کے مداح را۔ ون کے سیکیوئل کو بڑے پردے پر دیکھیں گے۔ راون کے سیکوئل کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
را۔ ون کی شاندار کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کے قریبی دوست مشتاق شیخ کا کہنا ہے کہ را۔ ون کے سیکوئل کا اسکرپٹ تیار کیا جا چکاہے اوربہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ را۔ ون کی تیاری کے دوران ہی ٹیم کو اندازہ ہو گیا تھا کہ اس فلم کا سیکوئل ضرور تیار ہو نا چاہئےلیکن جناب فی الحال تو را۔ ون کی ٹیم پانچ سال کی انتھک محنت کے بعد ملنے والی کامیابی کا مزا چکھنے میں مصروف ہے۔