5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:39
واکا واکا گرل شکیراکے لئے اب ہالی وُوڈ واک آف دی فیم
اے آر وائی - واکا واکا گرل شکیرا کو اب ہالی ووڈواک آف دی فیم سے بھی نوازا جائے گا۔ شکیراکودوہزارددس میں پرسن آف دی ایئر کا خطاب تو مل ہی چکا ہے فیفا ورلڈ کپ کے گانے سے توان کی شہرت کوچارچاند لگ گئے۔ جس کےساتھ ساتھ انھوں نے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا۔ بچوں کی تعلیم کے لئے اسکول کھولاتو کہیں سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان کی مدد کی۔ شکیراکو نونومبر کو ہالی وووڈواک آف دی فیم سے بھی نوازا جائے گا جس پر وہ خوشی سے بے حال ہیں۔