6 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:22
ٹام کروز کی میزبانی کےلئے شاہ رخ اور سلمان خان میں مقابلہ
اے آر وائی - ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی میزبانی بھی مسئلہ بن گئی۔ دورہ بھارت کے دوران ان کی مہمان داری کےلئے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی۔
فلمی دنیا میں شاہ رخ اور سلمان خان کے درمیان مقابلہ لگارہتا ہے۔لیکن اب ٹام کروز کس کے مہمان بنیں گے؟دونوں کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی۔ ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز اپنی نئی فلم مشن امپاسبل کے چوتھے حصے گھوسٹ کے پروٹوکول کی تشہیری مہم کیلئے جلد بھارت پہنچنے والے ہیں ۔جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں لیکن یہ تیاریاں کوئی فرد واحد نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ٹام کروز کس سپر اسٹار کی میزبانی کا لطف اٹھائینگے۔ لیکن دونوں فنکاروں نے ٹام کروز کے اعزاز میں شاندار پارٹی دینے کےانتظامات شروع کر دیئے ہیں۔