8 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:6
لاس اینجلس میں ہوا فلم جیک اینڈ جل کا پریمیئر
اے آر وائی - ہالی ووڈ کی فلم جیک اینڈ جل کا ہوا پریمیئر۔ فلم میں ایڈم سینڈلر اپنی کامیڈی سے سب کو ہی لطف اندوز کریں گے۔ جیک اینڈ جل۔۔ ریلیز ہونے والی ہے گیارہ نومبر کو۔ فلم میں جیک اور جل نام کے دو جڑوا کا کردار خود سینڈلر نے انجام دیا ہے۔
فلم میں کہانی دکھائی ہے جیک کے گھر کی جہاں چھٹیاں گزارنے ایک مہمان آ تو جاتے ہیں مگر جانے کا نام نہیں لیتے۔ اب جیک کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ان سے کیسے چھٹکارہ پایا جائے۔ کیا جیک مہمان کو بھیجنے میں کامیاب ہو گا؟ یہ تو پتہ چلے گا جب فلم دیکھی جائے گی۔