تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:24

بالی ووڈ فلم راک اسٹار پر چل گئی سنسر بورڈکی قینچی

اے آر وائی - بالی ووڈفلم راک اسٹار پر قینچی چل گئی وہ بھی ریلیز سے پہلے۔ کئی ڈائیلاگز کٹوادیئے گئے۔ اصل ماجرا کچھ یوں ہے کہ بھارت سرکار یہاں بھی سیاست لے آئی۔ فلم میں تبتیوں کے مسائل پر مکالمے ہیں۔ نئی دلی ڈر رہا ہے کہ چین ناراض نہ ہو جائے۔



ایک جٹ لڑکا راک اسٹار بننے کی خواہش کرتاہے۔ دنیا نے اس کا اڑایا مذاق۔۔جس کے بعد وہ پہنچا ایک مشھور گلوکار کے پاس، جس نے اسے محبت میں دکھ کا فلسفہ سنایا۔مگر جب وہ نہ مانا تو اسی جٹ کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک پڑھی لکھی خوبصورت لڑکی ہیر سے ملوا دیا، جس نے کئی دلوں کو توڑا تھا۔جب اسی لڑکی نے جنرادھن سے بھی منہ موڑاتو اسے محبت میں تکلیف کا احساس ہوا ۔ہنستا کھیلتا جٹ نوجوان اچانک ہی تند خو ہوگیا۔اور پھر یہیں سے شروع ہوا اصل راک اسٹار کا سفر شروع۔ پھر اسے ملی وہی شہرت جو اس کا خواب تھا مگر اس سارے سفر میں اب دل اجڑ چکا تھا۔محبت اب بس گائیکی سے تھی ۔ یہ راک اسٹار لوگوں کے حقوق کے لئے اٹھ کھڑاہوا۔



دل کو چھو لینے والی فلم راک اسٹار کا جتنی شدت سے انتظار ہے اتنا ہی سنسر بورڈ کی سختیاں بھی ہیں۔ فلم پر غیر اخلاقی زبان کا بہانہ کرکے پابندیاں لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر حقیقت یہ ہےکہ سنسربورڈفلم میں تبتیو ں کے مسائل پربولے جانے والے ڈائیلاگز نہیں دکھانا چاہتا۔ دیکھتے ہیں گیارہ نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم راک اسٹارکیا باکس آفس پر دھوم مچا پاتی ہے یا نہیں۔یہ توریلیز کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.