8 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
ہالی ووڈ کی نئی ایڈوینچر فلم امورٹلز کا پریمیئرشو
اے آر وائی - ہالی ووڈ کی نئی ایڈوینچر فلم امورٹلز کا پریمیئرشو منعقد کیا گیا ، جس میں فلم کے اداکاروں اور ہدایتکار نے شرکت کی فلم کا پریمئر شو لاس اینجلز کے نوکیا تھیٹر میں منعقد کیا گیا۔
امورٹلز تھری ڈی ایکشن ایڈوینچر فلم ہے، جس کی ہدایات ترسیم سنگھ نے دی ہیں۔ فلم میں ہینری کے ول نے ایک دیہاتی نوجوان کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو ایک لالچی بادشاہ کیخلاف بغاوت کرتا ہے۔ بادشاہ قدیم یونان کو ایک افسانوی ہتھیار کی تلاش میں تباہ کردیتا ہے اور دیہاتی نوجوان اس سے لڑائی کا خطرہی مول لیتا ہے۔ جبکہ اداکارہ فریدہ پنٹو نے فلم میں یونانی دیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم ہفتے سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔