10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:44
مائیکل جیکسن کی مسہری نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی
اے آر وائی - کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے زیرِاستعمال اشیاء جن میں ان کی مسہری بھی شامل ہے اگلے ماہ کیلیفورنیا میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ ان اشیاء میں فرینچ فرنیچر اور وہ مسہری بھی شامل ہے جس پر جیکسن نے اپنی آخری سانسیں لی تھیں۔
دو سال قبل جیکسن کی پراسرار موت نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ جیکسن نے ڈاکٹر کورنارڈ مرے پر جرم ثابت ہو چکا ہے کہ انھوں نے پاپ اسٹار کو نیند کی دوا کی زیادہ مقدار دی تھی۔ جیکسن کے زیرِ استعمال اشیاء کی نیلامی دسمبر کی بارہ سے سترہ تاریخ تک جاری رہے گی۔