تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

دبنگ ٹو میں مصروف سوناکشی نے عباس مستان کو جواب دے دیا

اے آر وائی - بالی ووڈ فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم دبنگ ٹو کے لیے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں، جس کیلئے انہوں نے مشہور پروڈیوسر عباس مستان کو بھی جواب دے دیا ہے۔



سلمان خان کی فلم دبنگ کی کامیابی کے بعد شوبز کی دنیا میں سوناکشی کی جیسے لاٹری کھل گئی، وہ راتوں رات سپر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوجائیں گی، یہ تو دبنگ گرل کو خود بھی اندازہ نہیں تھا۔



دبنگ میں سوناکشی کی کامیابی نے بڑی اداکاراؤں کو پریشانی میں ڈال دیا، دبنگ کی کامیابی کے بعد تو ان کے لیے فلموں کی جیسے لائن لگ گئی لیکن سوناکشی نے صرف منتخب فلموں کو ہی سائن کیا۔ سوناکشی دبنگ ٹو کیلئے اتنی مگن ہوگئی ہیں کہ انہوں نے عباس مستان جیسے بڑے پروڈیوسر کی فلم ریس ٹو میں بھی کام کرنے سے صاف انکار کردیا اور بہانا بنایا کہ ان کے پاس وقت کی کمی ہے۔ دبنگ ٹو میں سوناکشی کے ہیرو بنیں گے . سلمان خان بڑے پردے پر ان کی جوڑی کو دوبارہ لوگ کتنا پسند کرتے ہیں یہ تو دبنگ ٹو کی رلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.