تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

اوپرا ونفری کو آسکر مل ہی گیا

اے آر وائی - ممتاز امریکی اداکارہ اور پروگرام ہوسٹ اوپرا ونفری نے آخر کار آسکر ایوارڈ حاصل کر ہی لیا۔ چوتھائی صدی تک اپنے ٹالک شو کے ذریعے امریکی ٹی وی اسکرین پر راج کرنے والی اوپرا ونفری کو ان کی غیر معمولی فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر آسکر ایوارڈ دیا گیاہے۔



ان کو یہ ایوارڈ لاس اینجیلس میں ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔ ستاون سالہ اوپرا کو پچیس سال قبل ان کی فلم دی کلر پرپل کیلئےسپورٹنگ رول میں آسکر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.