تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

صبیحہ خانم فن کی دنیا میں لوٹنا چاہتی ہیں

اے آر وائی - صبیحہ خانم جو کافی عرصے سے فن کی دنیا سے دور تھیں،اب اعلان کیا ھے کہ وہ فن کی دنیا میں واپس اٴنا چاہتی ہیں گذرتے وقت کے ساتھ ماضی کا حصہ بن جانے والا چہرہ اّج بھی ھماری یادوں میں کہیں نہ کہیں موجود ھے اور ھو بھی کیوں نہ کہ ایک زمانے میں یہ چہرہ پاکستان فلم انڈسٹری کی پہچان تھا۔



پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والی مختار بیگم کی ،جو فلمی دنیا میں اّ کر صبیحہ کہلایئں۔۔۔۔ان کی کامیابی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ھے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں 1989 میں حکو مت پاکستان کی جانب سے ان کو پرائیڈ اّف پرفارمنس سے نوازا گیا۔



طویل عرصے سے فلمی دنیا سے دور رہنے کے باوجود اّج بھی اس ذمانے کی یادیں ان کے ساتھ تھیں۔ کافی عرصے سے امریکہ میں مقیم تھیں لیکن ان کا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ھے۔اب جب کہ وہ اپنے بچوں کی ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئی ہیں،وہ ایک بار پہر پاکستان اّ کر ٹی وی ،اور فلم کی دنیا میں اپنے فن کا جادو جگانا چاہتی ہیں۔ دیکتھے ہیں کہ اب کامیابی کی دیوی ان پر مہربان ھو تی ئے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.