18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
رتیش دیش مکھ اور جینیلا ڈی سوزا کی شادی طے پا گئی
اے آر وائی - بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ اور اداکارہ جینیلا ڈی سوزا ویلنٹاین والے مہینے میں ایک ہو جائیں گے۔ ممبئی کا فائیو اسٹار ہوٹل حیات ریجنسی اگلے برس فروری میں تین دن کے لیئے بک کیا گیا ہے ۔
رتیش دیش مکھ اور جینیلا ڈی سوزا کا افیئئر سن دو ہزار تین سے چل رہا ہے۔جب دونوں نے فلم تجھے میری قسم میں ساتھ کام کیا تھا ۔زرایع کے مطابق اس نوجوان جوڑے کی شادی کی تاریخ چار فروری طے پائی ہے۔۔مہمانوں کی فہرست میں بچن خاندان، عمران خان، ساجد خان،بھومن ایرانی،رام گوپال ورما ،کرن جوہر اور عباس ٹائر والا کے نام سر فہرست ہیں ۔