18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
شمی کپور کی بیٹی والد کی شخصیت پر کتاب لکھیں گی
اے آر وائی - بالی وڈ لیجنڈ شمی کپور کی بیٹی نے اپنے والد کی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فلم راک اسٹار میں رنبیر کپور نے یاہو اداکار شمی کپور کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اب بھارتی الیوس پریسلے کی بیٹی کنچن دیسائی نے اپنے والد کے حالات زندگی کو کتابی شکل میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں شمی کپور کی شخصیت کو بہ حیثیت باپ،شوہر اور ایک قومی ہیرو کے طورپر پیش کیا جائے گا۔کنچن دیسائی گیتا بالی اور شمی کپور کی پہلی اولاد ہیں۔