تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:27

پوتی کی تصویر شیئر نہیں کروں گا،معاملہ پرسنل ہے،سینئر بچن

اے آر وائی - بگ بی بھی خوب ہیں پہلے گھر کی خبریں خود باہر نکالتے ہیں پھراسے چھپاتے بھی ہیں۔ سنیئر بچن نے اب کس معاملے کو پرسنل معاملہ کہہ کر ٹال دیا ہے۔ بچن پریوار میں دادا کا اعزاز حاصل کرنے والے سینئر بچن کہتے ہیں کہ وہ اپنی پوتی کی تصویر کسی سے شیئر نہیں کرینگے کیوں کہ یہ ان کا ’’پرسنل ‘‘ معاملہ ہے۔



بڑے بچن نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر اپنے مداحوں کی درخواست کو بڑی خوبصورتی سے ٹال دیا ۔ بچن پریوار کا کونسا معاملہ پرسنل ہے اور کونسا نہیں ،سمجھ سے باہر ہے۔ سن دو ہزار سات میں ابھے اور ایش کی شادی کی خبر ’’پراتکشا‘‘ ہی سے باہر نکلی۔ بگ بی کی پرسنل خبر کی تلاش میں جب میڈیا میں ہلچل مچی تو بچن پریوار نے کوریج کی حد مقرر کر دی۔ میڈیا کو صرف باہر ہی باہر سے کوریج کی اجازت دی گئی۔



چار برس بعد موقع آیا بچن پریوار میں نئے مہمان کی آمد کا۔ پرسنل خبر کی تصدیق بھی بڑے بچن نےخودکی میڈیا میں ایک بار پھر مچی ہلچل۔ غیر ضروری کوریج سے ہوا بچن پریوار پریشان۔ آیا بھارتی میڈیا کے لیئے ضابطہ اخلاق۔ بھارتی چینلز کی ہوئی بولتی بند پرسنل خبر یعنی پوتی کی پیدائش کی خبر دی بڑے بچن نے۔ اب جب مداح ان سے پوتی کی تصویر دکھانے کی درخواست کر رہے ہیں تو دادا جی کہتے ہیں یہ ان کا پرسنل معاملہ ہے۔ آپ نے بڑے بچن کی سن لی اب چھوٹے کی سنیئے۔ جو اپنے مداحوں سے کہتے ہیں کہ وہ ان کی ننھی پری کا نام تجویز کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.