تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:9

ٹام کروز بھارت جانے کو تیار

اے آر وائی - ہالی ووڈایکٹر ٹام کروز نے اپنی قسم توڑی اور بھارت میں فلم مشن امپاسبل کی پروموشن کے لئے جانے کوتیار ہوگئے۔



فلم مشن امپاسبل میں تو ٹام کروز کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں مگر جب بات ہو بھارت کی تو انہیں جھٹکا لگا تھا کہ بھارتی حکومت نے چند وجوہات کی بناء پر بھارتی ریلوے لائن پر فلم کے لئے سین شوٹ کروانے کا انکار کردیاتھا جس کے بعد تومشن امپاسبل کی ٹیم نے بھارت نہ آنے کا عہد کرلیااور ایک شاندار سیٹ بنا کر کینیڈا کی سڑکوں کو ممبئی میں بدل دیا۔



مگر جب فلم کی پروموشن کی بات آئی تو ٹام کروز نے کی سفارش بالی ووڈاداکار انیل کپور نے کی ۔ جن کی دعوت قبول کرتے ہوئے دودسمبر کو بھارت آنے کی حامی بھرلی ۔ ٹام کروز کی میزبانی کا شرف بھی انیل کپور کو ملاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.