24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:55
ممبئی:بالی وڈ ادکاروں نے کھیلی کبڈی
اے آر وائی - بالی وڈ ادکاروں نے کھیلی کبڈی۔کھیل کے فروغ کے لیئے۔ بھارت میں کبڈی کا دنگل کیا سجا بالی وڈ والے بھی نکل آئے میدان میں ۔ سنیل شیٹھی، منیش منجریکر،آشیش چوہدری،جانی لیور سمیت دیگر اداکاروں نے کبڈی کے فروغ کے لیئے دوستانہ میچ میں حصہ لیا۔اور یوں کھیل ہی کھیل میں میدان سج گیا۔
اس موقع پر سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ کبڈی بھارت کے کونے کونے میں کھیلا جاتا ہے۔جس طرح فلمی اداکار کرکٹ کے فروغ کے لیئے آگے آتے ہیں اسی طرح اس کھیل کے فروغ کے لیئے اداکاروں کوپیش قدمی کرنی چاہیئے ۔