25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:56
عامر خان یونیسف کے سفیر مقرر
اے آر وائی - عامر خان کو نوازہ گیا ہے ایک اور اعزار سے۔ اب عامر اقوام متحدہ کا حصہ بن جائیں گے۔ ان سے پہلے یہ اعزار امیتابھ بچن اور پریانکا چوپڑا کو بھی مل چکا ہے۔
مسٹر پرفیکیٹ کو ملا ایک اور اعزازاقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے انہیں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیا ہے۔ عامر خان عالمی ادارے کے ساتھ مل کر خوراک اور بچوں کے حقوق کے لیئے کام کریں گے۔
عامر خان کی ہمشیہ سے کچھ نیا کرنے کی خواہش رہی ہے۔ اس خواہش کی تکمیل کے لیئے انہوں نے بنائی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ انہوں نے بیماری میں مبتلا بچے کے کردار کو اس خوبصورتی سے فلمایا کہ عالمی ادارہ بھی عش عش کر اٹھا۔ اس کاوش کے بدلے انہیں ملا موقع یونیسیف کے سفیر بننے کا۔
ادارہ مسٹر پروفیکٹ کے نام کا باقاعدہ اعلان تیس نومبر کو کرے گا۔اس اعزارکے ساتھ عامر خان کا سماجی میدان میں کردار مزید بڑھ جائے گا۔