25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:20
کرینہ کپور کیلئے ایشیاکی پرکشش ترین خاتون کا ٹائیٹل
اے آر وائی - بالی ووڈبے بو کرینہ کپورپرقسمت پوری طرح مہربان ہے۔کرینہ کپورنے ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کا ٹائیٹل جیت لیا۔ بالی ووڈ میں چھمک چھلو چھائی ہوئی ہیں۔ باڈی گارڈ اور راون ہٹ ہونے کے بعد نمبر ون ہیروئن تو کہلائیں ہی، ساتھ ہی انہیں رواں سال کی سب سے زیادہ پرکشش ترین ایشیائی خاتون کا اعزازبھی مل گیا۔
یہ خبر کترینہ کیف پر بجلی بن کر گری، جو گزشتہ تین برس تک پرکشش ہیروئن کا تاج اپنے سرپرسجائے گھوم رہی تھیں۔ان کو کرینہ نے ایسی مات دی کہ وہ دوسرے نمبر پر آگئیں۔ جبکہ تیسرے نمبر پر ایشیاء کی پرکشش خاتون کے لئے ووٹ ملے پریانکا چوپرا کو۔۔چوتھے نمبر تیکھے نینوں والی بپاشاباسو ہیں اور پانچویں پرکشش خاتون کااعزازحاصل ہوا فریڈہ پنٹو کو۔ جنھوں نے ہالی ووڈفلم امورٹلز میں اپنے شاندارگیٹ اپ سے خوب شہرت حاصل کی۔