28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:4
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا ایتھوپیا سے بچہ گود لینے کافیصلہ
اے آر وائی - ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ نے ایتھوپیا سے ایک بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی یہ بچہ اپنی لے پالک بیٹی زیہارا کی خاطر گود لیں گی۔ زیہارا کا تعلق بھی ایتھوپیا سے ہی ہے۔
واضح رہے کہ انجیلینا جولی نے پہلے بھی چھ بچوں کو گود لے رکھا ہے تاہم ان خبروں کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔