تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:13

ڈرٹی پکچرز کی کاسٹ کی ہریانہ میں فلم کی پرموشن

اے آر وائی - بالی وڈ کی نئی فلم ڈرٹی پکچرز کی کاسٹ نے بھارت کے شہر گڑ گاؤں میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔ ودیا بالن اس بات کے لئے بے حدپرجوش ہیں کہ اب فلم کی ریلیز میں صرف چاردن باقی ہیں۔



بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں ڈرٹی پکچر کی پروموشن کرتے ہوئے ودیا بالن نے تشارکپور اور عمران ہاشمی کے ساتھ اسٹیج پر رقص کیا۔منفرد نوعیت کے عنوان سے بنائی گئی اس فلم میں بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ودیا بالن نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنی والی اداکارہ ودیا لکشمی کا کردار ادا کیا ہے۔



اس کردار میں ودیا بالن اپنے کیریئر کے چیلنجنگ کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ فلم کی تشہیر کیلئے بھی ودیا بالن نے 80ء کی دہائی کے ملبوسات پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی اور تشار کپور بھی جلوہ گر ہوئے ہیں اور یہ دو دسمبر کو ریلیز کی جائیگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.