تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:16

فلم بریکنگ ڈائون دوسرے ہفتے بھی نمبر ون

اے آر وائی - ہالی وڈ فلم سیریز ٹوئلائٹ ساگا فلم ”بریکنگ ڈاؤن“ ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی ہالی وڈ باکس پر پہلے نمبر پر ہے۔



امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکہ اور کینیڈا کے سینماء گھروں میں ٹوئلائٹ ساگا سیریز کی فلم بریکنگ ڈاؤن کی نمائش جاری ہے جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں نوجوان سینماء گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔



ذرائع ابلاغ کے مطابق بریکنگ ڈاؤن دوسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر کروڑوں روپے کے بزنس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ واضح رہے کہ ٹوئلائٹ ساگا کی اس سے پہلے ریلیز ہونے والی تمام فلمیں ریکارڈ بزنس کر چکی ہیں۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.