29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:25
رواں سال کرینہ نے ایشوریہ رائے کو پیچھے چھوڑ دیا
اے آر وائی - بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور نے رواں سال فلموں کا سب سے زیادہ معاوضہ لیکر ایشوریہ رائے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور کیلئے رواں سال انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔
ایک طرف اس نے ”باڈی گارڈ“ اور ”را ون“ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کر کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا تو دوسری طرف ان فلموں نے 100 کروڑ روپے بزنس حاصل کر کے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔
اس کے علاوہ کرینہ کپور موجودہ سال کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لیکر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔ انہیں انکی نئی فلم ” ہیروئن“ میں اداکاری کیلئے 7 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے، اس سے پہلے ایشوریہ رائے نے فلم روبوٹ میں چھ کروڑ روپے لئے تھے۔