29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:16
راحت فتح علی خان ، پیسے پورے لئے گانا کم گایا
اے آر وائی - نجی ایونٹ مینیجمنٹ کمپنی نے معاہدہ پورا نہ کرنے اور کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ممتاز گلوکار راحت فتح علی کو ڈیڑھ کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔
کمپنی کے ایم ڈی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ راحت فتح علی کو ایک اکیس نومبر کو ایک چیرٹی شو میں تین گھنٹے پرفارم کرنے کیلئے بلوایا گیا تھا جبکہ وہ صرف 35 منٹ کے بعد شو سے واپس چلے گئے، جس سے کمپنی کو مالی نقصان ہوا اور ساکھ متاثر ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ راحت فتح علی کو تین گھنٹے کی پرفارمنس کیلئے بائیس لاکھ روپے ادا کیئے گئے تھے۔