تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:16

لندن میں ہالی ووڈ فلم ہوگو کا رنگا رنگ پریمیئر

اے آر وائی - ذہین لڑکے کی کارستانیوں اور بہادری پر بنائی گئی ہالی ووڈ فلم ہوگو کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں ہوا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی جس کے والد نے ایک انوکھی ایجاد کی ٹھانی تاہم عین وقت پر اس کی موت ہوجاتی ہے۔



والد کی وفات کے بعد لڑکا اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کی جدوجہد کرتا ہے لیکن اس کے پاس موجود راز کو ایک انجان شخص جان جاتا ہے جس کے بعد وہ شخص یہ راز معلوم کرنے کیلئے ہوگو کا پیچھا کرتا ہے جو کھلونوں کی دکان میں چھپ کر اپنے روبوٹ کو مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ سنسنی، تجسس اور بہادری پر مشتمل فلم ہوگو اٹھائیس نومبر کوریلیز ہوچکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.