29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:1
بالی ووڈ میں راک میوزک کی دھوم
اے آر وائی - بالی ووڈ میں آجکل روک میوزک کی دھوم ہے۔ روک میوزک پر کافی فلمیں بھی بنائی جارہی ہیں. بالی ووڈ میں آجکل راک میوزک کی بہت دھوم ہے۔ اسٹارز ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش میں ہیں۔اپنی لیٹسٹ سپر ہٹ راک سٹارمیں ڈریسنگ، ہیڈ بینگ اور پیشن کے ساتھ رنبیر کپور نے سب کے ہوش تو اڑا ہی دیئے لیکن ان سے پہلے راک اسٹار کے کئی دعویدار سامنے آ چکے ہیں ۔
فلم’’ میرے برادر کی دلہن ‘‘میں کترینہ نے جو راک امیج دیا ، اس نے مداحوں کو راک کر کے رکھ دیا تھا۔ اس کیریکٹر کے لیے کترینہ کو گٹار بجانا فرحان اختر نے سکھایا ۔ فرحان اختر سے یاد آیا۔ دوہزار آٹھ کی سپر ہٹ راک آن میں فرحان اختر نے ایکٹنگ کے جوہر تو دکھائے ہی راک میوزک سے لگائو کا ثبوت بھی دے ڈالا۔ فلم دہلی بیلی کے گانے، بھاگ ڈی کے بوز، میں عمران خان نے بھی راک اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اب سب پر سبقت لیجانے کے لیے بے چین پریانکا چوپڑا اپنا انٹرنیشنل میوزک البم لانچ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ انگریزی زبان میں تیار کئے جانے والے اس میوزک البم کی ویڈیوز میں وہ پھٹی ہوئی جینز، لیدر جیکٹ اور سن گلاسز کے ساتھ فل راک لک بھی دیں گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ پر راک میوزک کا تڑکا کب تک اپنا اثر دکھاتا ہے۔