تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:25

عامر خان مصروف ہیں ان دنوں بھارت چھوڑوتحریک میں

اے آر وائی - بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان مصروف ہیں ان دنوں بھارت چھوڑوتحریک میں ، بھارت چھوڑو تحریک عامر خان کی نئی فلم کا نام نہیں۔ نہ ہی کوئی دوسری انقلابی تحریک ہےجس میں عامر خان بھگت سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ یہ تو یونیسیف کے اشتہار کا سلوگن ہے۔



اشہتار میں بچوں کو بھوک اور خوراک کی کمی سے لڑنے کی طاقت دینے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یونیسیف کے مطابق بھارت کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔ دہلی میں لال قلعہ پر ہونے والی اس اشتہار کی شوٹنگ میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.