تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 11:53

ڈرٹی پکچر میں زندگی کاسب سے بولڈ کردار ادا کیا، ودیا بالن

اے آر وائی - ودیا بالن کہتی ہیں کہ فلم ڈرٹی پکچر میں ان کا کردار زندگی کا سب سے زیادہ بولڈ کردار تھا اور اس کے لیے انھیں بہت زیادہ ذہنی تیاری کرنا پڑی۔



چندی گڑھ میں اپنی فلم کی تشہیر کے دوران مداحوں سے بات کرتے ہوئے ودیا کا کہنا تھا کہ ڈرٹی پکچر کے لیے انھوں نے انتھک محنت کی ہے تا کہ فلم حقیقت سے قریب تر معلوم ہو۔



ودیا نے فلم کے لیے اپنے وزن میں بارہ کلو کا اضافہ بھی کیا ہے۔ فلم کی کامیابی کے لیے ودیا، عمران ہاشمی اور ایکتا کپور نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری بھی دی۔ فلم کی کہانی ماضی کی ساؤتھ انڈین اداکارہ وجیالکشمی کی زندگی اور ڈانسگ کرئیر پر مبنی ہے۔ وجیا لکشمی کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.