تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:46

عالمی حسیناؤں کا دورہ گولڈن ٹیمپل

اے آر وائی - عالمی حسینائیں آجکل بھارت کے دورے پر ہیں۔ امرتسر میں انھوں نے سکھوں کی عبادتگاہ گولڈن ٹیمپل میں پہنچ کراپنی عقیدت کا اظہار کیا۔



ان حسیناؤں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے جو بھارت کی ثقافت کو سمجھنے کے لیے مختلف شہروں کے دورے کررہی ہیں ۔ حال ہی میں یہ حسینائیں پہنچی سکھوں کے روحانی مرکز گولڈن ٹیپل پر۔ مس کیلیفورنیا جینیفا لارین کا کہنا تھا کہ وہ گولڈن ٹیپل کی خوبصورتی اور وہاں کے عقیدت مندوں کی چاہت سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔



مس کینیڈا ڈینس گیریڈو کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس جگہ کو صرف تصاویر میں دیکھا تھا۔ مگر حقیقت میں یہاں آنا اور لوگوں سے ملنا ایک بہت ہی منفرد تجربہ رہا۔ حسیناؤں کے اس وفد میں مس آئرلینڈ، مس آئس لینڈ، مس انگلینڈ اوردیگر شامل تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.