4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:5
ٹام کروز آگرہ سے ممبئی پہنچ گئے
اے آر وائی - ہالی وڈ کے مہ ناز ہیرو ٹام کروز کا بھارت میں مشن جاری ہے۔ وہ تاج محل دیکھ کر آگرہ سے ممبئی پہنچ گئے ہیں ۔
ٹام کروز گذشتہ روز فلم مشن امپوسیبل ..گھوسٹ پروٹوکول کی تشہیری مہم کے لیئے بھارت پہنچے ۔ دورے کے پہلے روز انہوں نےآگرہ میں مصروف دن گذارا اور محبت کی یادگار تاج محل کو قریب سے دیکھا۔
آگرہ سے ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر بالی وڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے۔ جو مشن امپوسیبل فور میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ مشن امپوسیبل سیریز کی چوتھی فلم کے اہم مناظر دبئی میں برج العرب پر فلمائے گئے ہیں ۔