4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:14
بہادرپرنسس کی کہانی بریو کانیاٹریلرریلیز
اے آر وائی - پہاڑوں کی چوٹیوں اورجنگلوں میں گھومتی بہادر پرنسس کی کہانی بریو ڈزنی لینڈتھری ڈی کی صورت میں پیش کررہا ہے۔ فلم بریوکا نیا ٹریلر ریلیزکردیا گیاہے۔
ہزاروں سال پہلے کی بات ہے ، شہزادی میراڈا کوزندگی کے راز معلوم کرنے کا شوق سفر پر مجبورکرتاہے لیکن ایک مشکل کی وجہ سے وہ ایڈونچرچھوڑکراپنی سلطنت کو بچانے کے لئے عیش کی زندگی چھوڑ کر جنگلوں اور پہاڑوں کی طرف جانے پر مجبور ہوتی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی خوبصورت وادیوں اور جھرنوں میں وہ اپنی زندگی کاراز تلاش کرتی ہے ، مگر ایک بددعااسے چڑیل اور اس کے والدین کو بھالو میں بدل دیتی ہے۔ اس بددعا کا وقت ختم ہونے سے پہلے اسے سلطنت بھی بچانی ہے اور اصل روپ میں بھی واپس آنا ہے۔ کیا ننھی پرنسس میراڈا سب کی جان بچاسکے گی ؟اس سوال کا جواب بائیس جون دوہزاربارہ کو ہی مل پائے گا جب یہ فلم ریلیز ہوگی۔