5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:47
وینا ملک نے بھارتی میگزین کو10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
اے آر وائی - بھارتی میگزین میں قابل اعتراض تصاویر کی اشاعت کے بعدادکارہ وینا ملک نےایف ایچ ایم میگزین کےایڈیٹرکبیر شرما کو دس کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متنازع تصاویر شائع کرنے پر میگزین اورانٹرنیٹ سے شائع شدہ مواد واپس لیا جائے اوراس سے وینا ملک کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کےلیے دس کروڑروپے ہرجانہ اداکیا جائے۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پرفوجداری مقدمہ قائم کی جائے گا۔
وینا ملک کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کی میگزین کےساتھ تصاویر کھینچنے کا معاہدہ ہوا تھا اور جو تصاویرانٹرنیٹ پرجاری کی گئیں وہ کمپیوٹرٹیکنالوجی کے ذریعےاصل تصویرکے ساتھ تبدیل کی گئی ہیں ۔