تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:52

فلم" دی اسپونج بوب مووی:اسپونج آئوٹ آف واٹر"کاٹریلر ریلیز

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.... ہالی وڈ کی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی لائیو اینیمیٹڈ فلم "دی اسپونج بوب مووی:اسپونج آئوٹ آف واٹر "کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ پال ٹیبیٹ اور مائیک مشیل کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم2004کی فلم "دی اسپونج بوب اسکوائرپینٹس مووی "کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بارپھر سے پیلے رنگ کے معروف کارٹون کردار اسپونج بوب کے گِرد گھوم رہی ہے۔گزشتہ فلم کی طرح اس فلم میں بھی اسپونج بوب اپنے انوکھے دوستوں کیساتھ مل کر ایک مشکل مشن میں مصروف نظر آرہاہے جس میں وہ اپنی دنیا سے نکل کرخطرناک دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انکے خاتمے کی ٹھان لیتا ہے ۔معروف ٹی وی سیریز سے ماخوذ اس فلم کو میری پیرنٹس، کریگ سوسٹ اورکائل بورٹر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارانٹونیو بینڈارس، ٹام کینی، بِل فیجر بیکی،روجر بمپاس اورکیرولین لارنس کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ایڈونچر، ڈرامے اور کامیڈی پر مبنی یہ تھری ڈی لائیو اینیمیٹڈ فلم 66ملین ڈالرزکی لاگت سے مکمل ہوئی ہے جو پیرا مائونٹ پکچر زکے تحت6فروری 2015کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.