8 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:32
کارٹون کردار ننجا ٹرٹلز نے فلمی روپ دھار لیا
جیو نیوز - ہالی وڈ......مشہور زمانہ کارٹون کریکٹر زننجا ٹرٹلز آج سے سلور اسکرین پر ایکشن دکھانے آرہے ہیں۔ مقبول کارٹون ننجا ٹرٹلز پر مبنی فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹر آج سے نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ کارٹونز سے سجی اس فلم میں ننجا ٹرٹلز شہر میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انھیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس Megan Fox نبھا رہی ہیں۔ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ ایکشن اور کامیڈی سے سجی اس فلم کی ہدایات جوناتھن لیپس مین نے دی ہیں۔