تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:44

شاہ رخ اور دپیکا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ ٹریلر کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - مبئی ..... بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔ اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹر بالی ووڈ جوڑی شار رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔ فلمساز و ہدایتکار فرح خان کے ساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ رومینس، ایکشن، کامیڈی، ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گر د گھومتی ہے جسے شاہ رخ اپنی ٹیم کے ساتھ کر نے جا رہے ہیں۔ ڈائیلاگ کے ساتھ اس فلم کا ٹریلر دھوم تو مچاہی رہا ہے لیکن اس کی کہانی ایک نئی کک مارے گی یہ تو دیوالی کے موقع پر 23اکتوبر کو سینما گھروں میں جاکر ہی پتہ چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.