تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2014
وقت اشاعت: 16:19

ریئلٹی شو بگ باس سیزن 8کا پرومو جاری، سلمان خان میزبان ہیں

جیو نیوز - ممبئی......اپنے تیز مزاج اور تنگ نظری کے باعث بالی ووڈ میں مشہوراداکار سلمان خان مشہور رئیلٹی شوبگ باس کے سیزن 8کی بھی میزبانی کررہے ہیں جسکا پہلا پرومو باقاعدہ طور پر جاری کردیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کے تحت آن ائیر ہونے والے اس مشہور ٹی وی رئیلٹی شو کے سیزن فور اور فائیو سکس اورسیون کے بعد سیزن ایٹ کیلئے بھی سلو میاں ہی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جسکے لئے وہ فی قسط5کروڑ سے زائد معاوضہ لے رہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ مہنگے ترین میزبان کے علاوہ بگ باس سیزن سیون کو ٹیلیویژن کی دنیا میں مہنگے ترین پروگرامز میں شامل کیا جارہا ہے کیونکہ اسکی ایک قسط پر کم وبیش1اعشاریہ2کروڑ کی لاگت آرہی ہے۔واضح رہے کہ بگ باس نامی اس مشہور رئیلٹی شو میں شوبز شخصیات کو کئی دنوں تک ایک گھر میں رکھا جاتا ہے جسکانیا سیزن بہت جلد آئن ایئرہونے جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.