تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:26

فلم "رڈرلیس"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.......باپ کی اپنے آنجہانی بیٹے کیلئے محبت سے بھرپور جذبات پر مبنی امریکن میوزیکل ڈرامہ فلم رڈر لیس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔معروف امریکی اداکار الیم ایچ میسی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ پہلی فلم سام نامی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کو زندگی کا روگ بنا لیتا ہے ۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بیلی کروڈپ ،سلینا گومز،اینٹن یلکن،فیلی سٹی ہفمین اور ولیم ایچ میسی سمیت دیگر شامل ہیں۔کیتھ جرول کی پروڈکشن میں بننے والی انسانی جذبات سے بھرپور یہ فلم 17اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.