تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:7

بالی ووڈ فلم ’’دعوتِ عشق‘‘کے نئے گانے کی وڈیوریلیز

جیو نیوز - ممبئی .....عاشقی بوائے ادیتیا رائے کپور اورپر یانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا کی کامیڈی فلم’’دعوتِ عشق‘‘کے ٹریلر کے بعدنئے گانے رنگ ریلی کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔’’رنگ ریلی‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو شر یا گوشال اور ساجدواجد کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ادیتیا رائے اپنی ہیروئن پری نیتی کے ساتھ خوشگوار مو ڈ میں رقص کر تے نظر آرہے ہیں۔ کامیڈی اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور اس فلم میں پر ی نیتی حیدر آبادی لڑکی جبکہ ادیتیا ایک لکھنوی لڑکے کا کر دار ادا کر تے نظر آئیں گے جوکہ ایک شیف ہیں۔ یش راج فلمز کی پرو ڈیوس کر دہ اس فلم کو حبیب فیصل نے ڈائریکٹ کیا ہے جسے اس سال 5 ستمبر کو نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.