21 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:37
ایکشن سے بھرپورکرائم تھرلر فلم اوپن وِنڈوزکا نیا ٹریلرجاری
جیو نیوز - نیو یارک.....این جی ٹی.....ایکشن سے بھرپورہالی وڈکی نئی کرائم تھرلر فلم "اوپن وِنڈوز"کا سنسنی خیز ٹریلررجاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار ناچو ویگالینڈوکی اس فلم کی کہانی نامور اداکارہ کے ایک ایسے سرپھرے مداح کے گِرد گھوم رہی ہے جو اداکارہ کی جانب سے کھانے کی پیشکش مسترد کئے جانے پراس قدر دل برداشتہ ہو جاتا ہے کہ اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لیتا ہے۔ اداکارہ کو بلیک میل کرنے کیلئے نت نئے حربے اپناتے اس سر پھرے فین کا کرداربلاک بسٹر ہالی وڈ فلم لارڈ آف دی رِنگز میں فروڈو کے روپ میں نظر آنیوالے ہالی وڈ اداکار الیجا ووڈنے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ساشاگرے، نیل میسکل، ریچل ایریف اوربرائن ایلڈر شامل ہیں۔کرائم، ایکشن اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم 29ستمبر کو امریکہ جبکہ 17اکتوبر کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔