24 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:54
فلم "الیگزینڈر اینڈ دی ٹیریبل"کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... والٹ ڈزنی پکچرزاور موشن پکچرز کے تحت بننے والی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "الیگزینڈر اینڈ دی ٹیریبل، ہوریبل، نو گڈ، ویری بیڈ ڈے " کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔میگیوئیل ایریٹیٹا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی پر مبنی ہے جنکے ساتھ پل پل میں ایسے مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں کہ ان کے بنے بنائے کام منٹوں میں بگڑ جاتے ہیں ۔ انجانی مصیبتوں اور غیر معمولی صورتحال کی شکار یہ فیملی شروع میں تو بے حد پریشان ہوجاتی ہے تاہم پھریہ سب ٹھان لیتے ہیں کہ وہ ہمت نہیں ہاریں گے اور بگڑے کاموں کو سدھاریں گے۔ شومن لیوی اور ڈین لیوون کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی ووڈ اداکار اسٹیو کاریل اورجینیفر گارنر نبھا رہے ہیں جنکے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیلن میٹیٹ، بیلا تھورن ،کیرس ڈورسی اوربرن گورمین شامل ہیں۔ تو پھر تیار ہو جائیے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجانے کیلئے کیونکہ کامیڈی سے بھرپور فیملی ڈرامہ فلم"الیگزینڈر اینڈ دی ٹیریبل، ہوریبل، نو گڈ، ویری بیڈ ڈے " 10اکتوبر کو سنیماگھروں میںسب کو ہنسانے آرہی ہے۔