25 اگست 2014
وقت اشاعت: 20:6
امریکی باکس آفس پر سپر ہیروز نے ننجا ٹرٹلز کو پیچھے دھکیل دیا
جیو نیوز - نیویارک...... امریکی باکس آفس پر سپر ہیروز نے ننجا ٹرٹلز کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ دی گارڈینز آف گلیکسی اس ہفتے پونے دو کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی۔ تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلم the guardians of galaxy اور مقبول کارٹون کرداروں سے سجی فلم ننجا ٹرٹلز میں سخت مقابلہ جاری تھا۔ بالآخر دو ہفتوں بعد فلم the guardians of galaxy اس ہفتے 1 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم میں انسانوں اور ایلینز کی کہانی دکھائی گئی ہے جس میں مشہور کامکس سوپر ہیروز کائنات کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ننجا ٹرٹلز پرمبنی فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز 1 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انھیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹرکا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس Megan Fox نبھا رہی ہیں۔ تیسرے نمبر پر اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم If I Stay رہی۔ If I Stay نامی ناول پر مبنی ڈرامائی فلم نے اس ہفتے 1 کروڑ 64 لاکھ ڈالر بٹورے۔