26 اگست 2014
وقت اشاعت: 22:36
شاہ رخ خان کو انڈورلڈ کے ڈان کی جانب سے دھمکی
جیو نیوز - ممبئی...... بالی ووڈ کے ڈان"شاہ رخ خان " کو انڈورلڈ کے ڈان کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعدممبئی پولیس نے سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ، ناممکن ہے، 11ملکوں کی پولیس ڈان کو ڈھونڈ رہی ہے، لیکن اب ڈان یعنی شاہ رخ خان کو پولیس کی ضرورت پڑگئی۔ انڈرورلڈ ڈان Ravi Pujari نے بالی ووڈ ایکٹر اور ان کے بزنس پارٹنر کریم مورانی کو دھمکی دی کہ آئندہ فلم کے اوورسیز رائٹس اس کو دے دئیے جائیں۔ شاہ خان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی، ممبئی پولیس حرکت میں آئی، بالی ووڈاسٹار کی سیکو رٹی بڑھائی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔