27 اگست 2014
وقت اشاعت: 17:37
ہالی ووڈ فلم "سن آف اے گن "کا سنسنی خیزٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... ہالی ووڈ کی نئی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم"سن آف اے گن "کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارو رائٹرجولیئس ایوری کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی انیس سالہ ایک ایسے نوجوان قیدی کے گِرد گھوم رہی ہے جو معمولی جرم کی سزا میں مختصرجیل کاٹ رہا ہوتا ہے تاہم سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرموں کے گینگ کا حصہ بن جاتا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ نوجوان اس گینگ میں شامل ہونے کے بعد سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے اور بعد ازاں شدید مشکلات کا شکار ہو جاتاہے۔ ہالی ووڈ اداکارایوان میکریگراور برینٹن ٹھویٹس اس فلم میں مرکزی کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ ڈیمن ہریمن، الیشیا ویکنڈر ، میٹ نیبل اور جیسیک کومین دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔ایکشن ، کرائم اور سسپنس کا مکس تڑکا لِئے یہ ڈرامہ فلم رواں سال 16اکتوبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔