28 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:35
بالی ووڈ فلم"دیسی کٹے"کے گانے"داغ دے" کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی...... این جی ٹی...... سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم"دیسی کٹے"کے ٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ معروف نغمہ نگار و گلوکار کیلاش کھیر کے تحریر کردہ"داغ دے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو خود کیلاش کھیرنے اپنی اور ایم ایم مناسی کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں سنیل شیٹھی دو نوجوان لڑکوں کو شوٹنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ فلمسازوہدایتکارآنند کمار کی اس فلم میں سنیل شیٹھی کیساتھ جے بھانوشالی،آکہل کپور ،ساشا آغا،ٹیا باجپائی،مرلی شرمااور آشوتوش رانا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ آریان سیکسینا کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی کانپور کے قصبے میں کٹے(دیسی گن)کی فیکٹری میں کام کرنے والے دو شارپ شوٹر نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیںباقاعدہ طور پر ایک پسٹل شوٹنگ کوچ نے ٹریننگ دی ہے۔ ڈرامے کیساتھ ساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا لیے یہ فلم دیسی کٹے رواں سال12ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے۔