2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:49
بالی ووڈ فلم" کریئچر تھری ڈی" کے گانے کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - بالی ووڈ...... این جی ٹی...... پاکستا نی اداکار عمران عباس اور بپا شا با سو کی ہارر با لی ووڈ فلم کر یچر تھری ڈی کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے" اک پل یہی" کی مکمل ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔"اک پل یہی" کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگر سائم بھٹ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں عمران عباس اور بپا شا با سو کو افسردہ موڈ میں دیکھا یا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی بپاشا باسو کے گر د گھو متی ہے جو ایک ویران لیکن سر سبز وشاداب جنگل میں ایک ہوٹل بنا کر اسے آباد کر تی ہیں لیکن اچانک ایک عجیب مخلوق اس ہو ٹل پر حملہ آور ہو کر سب کو دہشت زدہ کر دیتی ہے۔ وکرم بھٹ کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس سائنس فکشن تھر لر فلم میںبپاشا باسو اپنے ہیرو عمران عباس کے ساتھ مل کر اس مخلوق کو مارنے اور اپنے ہو ٹل کو بچانے میںمصروف ہیں جسے اس سال12 ستمبرکو دنیا بھر میںعام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔