تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 0:9

نارتھ امریکن باکس آفس پر 3فلموں کی پوزیشن برقرار

جیو نیوز - لاس اینجلس.....نارتھ امریکن باکس آفس پر تین فلمیں مسلسل تین ہفتوں سے اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار ہیں۔ تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلم the guardians of galaxy کا راج کر رہی ہے۔ فلم نے اس ہفتے 1کروڑ 2لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ سائنس فکشن فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر سے اب تک 29کروڑ 50لاکھ ڈالر کما ئے ہیں۔باکس آفس کے دوسرے نمبر پر براجمان رہنے والی فلم پیزا کے شوقین چار ننجا ٹر ٹلز پر مبنی ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز ہے۔ فلم نے اس ہفتے 65 لاکھ ڈالر کمائے۔ مقبول کارٹون کرداروں سے سجی اس فلم کی کہانی میں چار ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انہیں ساتھ حاصل ہے۔ ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس Megan Fox نبھا رہی ہیںتیسرے نمبر اس ہفتے بھی فلم If I Stay رہی، If I Stay نامی ناول پر مبنی ڈرامائی فلم نے اس ہفتے58 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.