9 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:19
نیو یارک:موسم بہار کی مناسبت سے نت نئے ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - نیو یارک.......امریکا میں رنگا رنگ نیو یارک فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔نیو یارک فیشن ویک کے پانچویں روز ریمپ پر رنگوں کی بہاریں رہیں ۔ فیشن شو میں 2015 کے موسم گرما اور بہار کی مناسبت سےتیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ خوبرو ماڈلز نے اور گنزا اور لینن کے ڈیجیٹل پرنٹڈ ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔ معروف فیشن ڈیزائنرز کی تخلیقات سے سجا یہ فیشن ویک گیارہ ستمبر تک نیو یارک میں جاری رہے گا۔