تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:30

فواداور سونم کپور کی فلم’’خوبصورت‘‘ کے ڈائیلاگ کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی........پا کستا نی اداکار فوادخان اور سونم کپور کی آنے والی نئی رومینٹک کامیڈی فلم’’خوبصورت‘‘ کے پہلے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو ریلیزکر دی گئی۔پاکستانی اداکار فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم’’ خو بصورت‘‘کے ٹریلر کے بعدپہلے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہیں۔ ان ڈائیلاگ پروموز میں پرنس فواد خان اورشریر سونم کپور کو آپس میں جملہ بازی کر تے دکھایا گیا ہے۔ انیل کپور کی پروڈیو س کر دہ یہ رومینٹک کامیڈی فلم 1980میں بننے والی فلم خوبصورت کا ری میک ہے جس میں ریکھا،راکیش روشن، اشوک کمار نے اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے۔ اس رومینٹک کامیڈی فلم میں فواد خان اور سونم کپور کے علاوہ مرکزی اداکاروں میں کرن کھیر بھی نمایا ں ہیں جسے 19ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.