12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:31
سلمان خان کی پروڈیوس کردہ کینیڈین فلم"ڈاکٹر کیبی" کا نیا پرومو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی .....بالی ووڈ کے دبنگ ہیروسلمان خان کی پروڈیوس کر دہ کینیڈین فلم ڈاکٹر کیبی کے ٹریلر کے بعد ایک نیا پرومو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر کیبی نا می یہ کینیڈین فلم ہے جس کے معاون پروڈیوسر سلمان خان ہیں جسے کینیڈین ہدایت کار Jean-Francois Pouliotڈائیریکٹ کررہے ہیں۔اس فلم کی کہانی ایک انڈین نو جوان ڈاکٹر کے گر د گھو متی ہے جو کینیڈا میں آتا ہے لیکن ڈاکٹر کی ڈگری پاس ہو نے کے باوجود ملازمت حاصل کر نے میں ناکام ہو جاتا ہے اور پھر مختلف چھوٹی مو ٹی ملازمتیں کر نے کے بعد بالآخر ایک ٹیکسی چلانا شروع کر دیتا ہے اور پھر اس ٹیکسی کو ہی ایک چلتے پھرتے موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس فلم میں نئے اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی باربی کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں جسے اس سال ستمبر میں عام نمائش کیلئے دنیا بھر مینں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔